میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق ملاھ کتوں کو اینٹی رییبر ویکسین کے انجکشن لگانے کی مہم کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ غربی کے محکمہ سنیٹشن کے افسران اور متعلقہ یونین کمییٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمین بھی موجود ہیں

میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق ملاح نے کہا کہ سگ گذیدگی سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں انسان کی زندگی کی حفاظت کیلئے یہ اقدامات کیئے جارہے...

1802 0
1802 0

میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق ملاح نے کہا کہ سگ گذیدگی سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں انسان کی زندگی کی حفاظت کیلئے یہ اقدامات کیئے جارہے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے(یاد رہے کہ چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان کی طبیت ناساز ہونے کی باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں) ان کی ہدایت پرحکومت سندھ کی وساطت سے مقامی NGOکے تعاون سے بلدیہ غربی میںکتوں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کیلئے سگ گذیدگی سے بچاؤ اور عوام خصوصا بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کتوں کو اینٹی رییبر ویکسین کے انجکشن لگانے کی مہم کا آغاز کیا اس موقع میونسپل کمشنر نے کہا کہ انسان کی زندگی بہت اہم ہے اور ہم سب اسکی حفاظت کیلئے آج یہاں موجود ہیں اور اس مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں حکومت سندھ اور مقامی فلاحی انجمن کا عمل قابل تعریف ہے ہم اپنی تمام ترقوت سے اس مہم کی کامیابی کیلئے اقدامات کررہے ہیں بلدیہ غربی اراکین اور افسران کامکمل تعاون اور مہم کی کامیابی کیلئے عملی اقدامات کے سلسلہ کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے مہم سے قبل مقامیNGOنے بلدیہ غربی کے افسران اور محکمہ سینٹیشن کے عملہ کو تربیت فراہم کی اور انکے شانہ بشانہ مہم میں شرکت کی اس مہم کو NGOکی مشاورت سے جاری رکھنے کے اقدامات کیئے جارہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ہمراہ بلدیہ غربی کے محکمہ سنیٹشن کے افسران اور متعلقہ یونین کمییٹیوںکے چیئرمین وائس چیئرمین بھی موجودتھے۔

In this article

Join the Conversation