چیئرمین بلدیہ اظہار الدین احمد خان پارلیمانی لیڈرذیشان احمد خان، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ بلدیہ زون یوسی 30 میں پیوربلاکس سے گلیوں کی تعمیر کے کام کا معائینہ کر رہے ہیں

بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از...

1466 0
1466 0

بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہر منصوبہ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی عادت کو اپنایا جائے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے پارلیمانی لیڈرذیشان احمد خان ، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ بلدیہ زون یوسی30 میں نو تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیاموقع پر موجود علاقہ معززین نے یوسی 30میں ترقیاتی کام کروانے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کمیٹیوں میں اراکین کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے اور ان کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ترقیاتی کاموں میں عوام کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے گلیوں کی تعمیر میں پیور بلاکس کا استعمال کیا گیا ہے جوکہ نہ صرف پائیداربلکہ دیدہ زیب بھی ہیں جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ناقص میٹریل کے استعمال اور تاخیر سے مکمل ہونے والے کاموں پر متعلقہ افسر و انجینئرکے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام جاری کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ معیار اور کوالٹی کی جانچ پڑتال کیلئے انجینئرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

In this article

Join the Conversation