چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان ٹائیفائڈ سے بچاؤ کی مہم کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کر رہےہیں سیمینار میں رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفیق، چیف میڈیکل آفیسر، اسیڈینگ کمیٹی بلدیہ غربی، پارلیمانی لیڈرز، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹائیفائڈ سے بچاؤ کی مہم کی کامیابی کیلئے بلدیہ غربی کی جانب سے...

1566 0
1566 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹائیفائڈ سے بچاؤ کی مہم کی کامیابی کیلئے بلدیہ غربی کی جانب سے مکمل تعاون پیش کرتا ہوں ہمارے اراکین کونسل اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ آپکے کے شانہ بشانہ موجود ہیںیاد رہے مہم18نومبر سے 20نومبرتک جاری رہیگی اور 9ماہ سے 15سال تک کے تمام بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے حق پرست رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین نے ٹائیفائڈ کے بچاؤ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوںنے کہا کہ حکومت سندھ کیجانب سے شروع کی جانے والی مہم قومی فریضہ ہے اور ہماری ذمہ داری ہیکہ حکومت سندھ کے اچھے اقدام کی فراہمی میں ناصرف مکمل تعاون کریں اس مہم کی کامیابی میں 9ماہ سے 15سال تک بچوں کو اس بیماری سے بچایا جاسکے گا اور شہر کراچی میں صحت کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگاسیمینار میں رکن سندھ اسمبلی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفیق ،چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ غربی سعدحسن پاشا ،اسیڈینگ کمیٹی بلدیہ غربی ،پارلیمانی لیڈرز ،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل ،فوکل پرسن ڈاکٹر محمد علی بھی موجود تھے اراکین کونسل نے کہا کہ بلدیہ غربی میں محنت کش افراد رہائش پذیر ہیں ہم اگر ان کے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات کرینگے تو یہاں ماحول صحت مند ہو جائیگا سیمینار میں موجود تمام شرکاء نے مہم کی کامیابی کیلئے اپنے تعاون کی یقین دھانی کراوئی آخر میں چیئرمین بلدیہ غربی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

In this article

Join the Conversation