چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویٹ فیاض سولنگی کے ہمراہ ٹائیفائیڈ کی ویکسین سے بچوں کی حالت غیر ہونے کے بعد بچوں کی عیادت کر رہے ہیں

اورنگی ٹاؤن کے ایک اسکول میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان...

1479 0
1479 0

اورنگی ٹاؤن کے ایک اسکول میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان ،ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ فیاض سولنگی اور اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے ہمراہ اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی اور واقع کی تفصیلات حاصل کیں پرنسپل نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ کے انجیکشن لگنے سے کچھ بچے بے ہوش ہوگئے اور بعض بچے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں میں تکلیف میں مبتلا ہوگئے جنہیں فوری طور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا بعد ازاں چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر اور اراکین سندھ اسمبلی سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال، الخدمت ہسپتال اور امام کلینک پہنچ کر بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز سے بچوں کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ڈاکٹرز نے بتا یا کہ ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگنے سے اکثر ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے تمام بچے خطرے سے باہر ہیں اور جلد صحت یا ب ہوجائیں گے ، موقع پر موجود والدین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے علاج معالجہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

In this article

Join the Conversation