چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں جشن عید میلادالنبی کے حوالہ سے مساجدکے اطراف روشنی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی کے انتظامات کے حوالے سے بنائی جانے والی مانیٹرنگ کمیٹیاں بلدیہ غربی میں عیدمیلادالنبی کے...

1556 0
1556 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی کے انتظامات کے حوالے سے بنائی جانے والی مانیٹرنگ کمیٹیاں بلدیہ غربی میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر ہونے والے انتظامات کی مانیٹرنگ موثر انداز میں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء اکرام سے ملاقات کے موقع پر کیابلدیہ غربی میں موجود تمام مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے منعقدہ محافل ،جلوس اور جشن عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے ہونے والے پروگرامز کے مقرر مقامات اور مساجد وقبرستانوں کے اطراف بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے جاری کاموں کا معائینہ کیا اور علماء اکرام سے ملاقات اور مشاورت کیلئے چیئرمین بلدیہ غربی نے تمام زونوں میں بنائی جانے والی کمیٹیوں کی زیر نگرانی جاری اور ہونے والے کاموں کی رفتار میں مذید اضافہ کرنے کی ہدایت کی چیئرمین نے اورنگی ،بلدیہ اور سرجانی ٹاؤن میں علماء اکرام سے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے عیدمیلادالنبی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تمام زونوں میں علماء اکرام کی مشاورت سے بلدیاتی وسائل کی فراہمی ،سرکاری عمارتوں پر چراغاں اور مصروف چوراہوں کو بھی برقی قمقموں سے سجانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جلوس کی گذرگاہوں کو موثر ابیل کرنے کے علاوہ ان مقامات روشنی اور مخصوص مقامات پر کیمپ بھی قائم کیئے جارہے ہیں جہاں فوری طبی امداد کے علاوہ خوش آمدید اور پانی وشربت کا بھی اہتمام کیا جائیگااس موقع پر انکے ہمراہ اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation