ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی کے ہمراہ بلدیہ غربی کی حدود میں مساجد ، امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کے انتظامات،پیور بلاکس اور جلوس کے روٹس کے کاموں کا جائزہ لیا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو کے ہمراہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد ، امام بارگاہوں کے اطراف...

622 0
622 0

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو کے ہمراہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد ، امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کے انتظامات،پیور بلاکس کی تنصیب اور جلوس کے روٹس کو ہموار کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران،محکمہ سولڈویسٹ،محکمہ فراہمی ونکاسی آب اور امام بارگاہوںوجلوس کے منتظمین بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹرنے عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تما م مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف جاری پیور بلاکس کی تنصیب، جلوس کے روٹس کو ہموار اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کو منتظمین کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں محکمہ سنیٹیشن اورمحکمہ سولڈویسٹ منجمنٹ کے افسران و عملہ کو ہدایت دی کہ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں سے صفائی ستھرائی اور کچرہ وملبہ کے ڈھیر کو جلد از جلد اٹھائیںجبکہ فراہمی ونکاسی آب سے نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ محکمہ بی اینڈ آر کو جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمہ کے کاموں بھی برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دی موقع پر موجود میونسپل کمشنر نے محرم الحرام کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ جلو س کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران و عملہ بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ امام بارگاہوں کے اطراف چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا کام بھی تسلسل سے جاری رکھا جارہا ہے۔

In this article

Join the Conversation