چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان ، سابق وزیر اوقاف عبدالحسیب ، اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد، صداقت حسین اور علی خورشیدی کے ہمراہ اجتماع گاہ آنے جانے والے راستوں میں روڈ کی تعمیر کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ا س موقع پر اراکین کونسل بھی موجودہیں۔
چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے اراکین صوبائی اسمبلی اور اراکین بلدیہ غربی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں موجود اجتماع گاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کرکے انکے مسائل معلوم کیئے اس موقع پر موجود سابق وزیر اوقاف عبدالحسیب نے اجتماع گاہ کے منتظمین سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد،صداقت حسین اور علی خورشیدی نے چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ اجتماع گاہ اور اسکے اطراف میں موجود زائرین کیلئے آنے جانے والے راستوں پر موجود تمام مسائل کا جائزہ لیا جبکہ اجتماع گاہ آنے جانے والے راستوں کی مرمت اور روڈ کی تعمیر کے کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا چیئرمین بلدیہ غربی نے ہدایت کی کہ اجتماع گاہ کی جانب آنے اور جانے والے تما م راستوں پر روشنی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں اور مختلف مقامات پر اجتماع گاہ میں عبادت کی غرض سے آنے والے زائرین کیلئے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں ان کیمپوں میں محکمہ ہیلتھ اور محکمہ طب کے ڈاکٹر ز اور افسران معہ عملہ تعینات کیا جائے جوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نیردآزما ہوسکے اراکین اسمبلی نے چیئرمین بلدیہ غربی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔