بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات ترجیحی بنیاد پر فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین اور اراکین کونسل کے ہمراہ اورنگی زون یونین کونسل 28میں بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا رکن اسمبلی نے یونین کونسل میں سڑکوں واندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات میں مذید بہتری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شکایات کے اذالہ کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے پر زور دیا چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی بلا تفریق فراہمی ہماری اورلین ترجیح ہے تمام یونین کونسلوں سڑکوں و گلیوں کی تعمیر و مرمت ، سیوریج کے نظام کی بہتری اور صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے پارکس و پلے گراؤنڈز میں سہولیات کی فراہمی کے کاموں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل کی مشاورت یونین کونسل 28 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پی سی ون تیار کرنے اور عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے بروقت کاروائی عمل میں لانے کے احکامات بھی دیئے بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یونین کونسل میں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ پیش کرتے یقین دلایا کہ یونین کونسل میں سیوریج کے نظام کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے سروے کاکام مکمل کرکے جلد ہی پی سی ون پیش کردی جائے گی۔