چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین کونسل کے ہمراۃ یوسی 12 میں سی سی فلورنگ اور یوسی 25 میں فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائینہ کررہے ہیں

چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین کونسل کے ہمراۃ یوسی 12 میں سی سی فلورنگ اور یوسی 25 میں فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی...

795 0
795 0

چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین کونسل کے ہمراۃ یوسی 12 میں سی سی فلورنگ اور یوسی 25 میں فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائینہ کررہے ہیں۔

کراچی (رپورٹ: اورنگی والے) جشن عید میلالنبی کے موقع پر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اورپانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر جاری تعمیر ومرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہا ر چےئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ UC-12میں سی سی فلورنگ اور UC-25میں فراہمی آب کیلئے دالی جانے والی لائن کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا چےئرمین نے موقع پر موجود مساجد اور جلوس کمیٹیوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر کیئے جانے انتظامات کے بارے میں ان کی آراء حاصل کیں منتظمین نے مساجد کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا چےئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ سڑکوں ،شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر موجود کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے دیگر کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے چاروں زونوں کے افسران باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی سے ساتھ فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چےئرمین کو عید میلاد النبی کے موقع پر کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اورروشنی کے انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی ،سڑکوں و گلیوں کی تعمیرو مرمت اور جلوس کی گذرگاہوں سے کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کا کام ہنگامی بنیادوں میں جاری ہے۔

In this article

Join the Conversation