بلدیہ غربی میں اقلیتی برادری کیلئے کرسمس کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی وسائل کی فراہمی کا عمل مکمل اقلیتی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی بھی کردی گئی ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ بلدیہ غربی میں کرسچن آبادیوں میں ہونے والے تعمیر ومرمت کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا جبکہ انہوںنے اراکین کونسل کے ہمراہ یوسی 25معراج النبی کالونی میں سی سی فلورنگ کاموں کا افتتاح کیا انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں پر تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تجاوزات ترقیاتی کاموں میں نہ صرف رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں بلکہ صفائی ستھرائی کے امور بھی متاثر ہورہے ہیں انہوں نے موقع پر موجودافسران اور ٹھیکیداران کو بھی پابند کیا کہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ہر کام عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کی عادت ڈالیں عوام کے مسائل کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی عمل کے دوران اگر آپ کو کسی دشواری کا سامنا ہوتو انتظامیہ سے رابطہ کریں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں اگر اپنی کوئی تجویز دینا چاہیں تو انتظامیہ ان تجاویز کی روشنی میں اور بہتر انداز میں خدمات دے سکے گی جبکہ کرسمس سے قبل مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی ،تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات بھی برق رفتار ی سے مکمل کئے جا ر ہے ہیں ۔