چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر ڈپٹی دائیرکٹر اورنگی زون مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس اور سال نو کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان، وائس چیئرمین عزیزاللہ آفریدی ،میونسپل کمشنر عمران اسلم اور اراکین کونسل بلدیہ غربی نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں نو منتخب صدر امتیاز خان فاران ،جنرل سیکریٹری ارمان صابر ،نائب صدر سعید سر بازی ،جوائنٹ سیکریٹری حنیف اکبر،خزانچی راجہ کامران سمیت گورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد دی ہے اور اس بات کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان پریس کلب اور صحافیوں کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے ۔
چیئرمین ،وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر اور اراکین کونسل بلدیہ غربی نے بلدیاتی اداروں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی تنظیم سٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے چیئرمین بلدیہ غربی نے CJAکے عہدیداران صدر حسن عسکری ،نائب صدر جوہر مجید شاہ ،نائب صدر دوئم محبوب چشتی ،جنرل سیکریٹری عمران علی شاہ ،جوائنٹ سیکریٹری عابد عباسی ،سیکریٹری اطلاعات جنید احمد بغدادی ،سیکریٹری فنانس بلال ظفر سولنگی سمیت تمام بلدیاتی اداروں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو مبارک باد دی ہے
چیئرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر چاروں زونوں میں سال نو کا آغاز کیک کاٹ کر کیا گیا اس موقع پر چاروں زونوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز نے اپنے اپنے زون میں ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا اور دعائے کلمات ادا کیئے اور چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی جانب سے سال نو کی مبارکباد پیش کی۔