چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان میونسپل کمشنر عمران اسلم اور ڈسٹرکٹ وائس چیئر مین عزیز اللہ آفریدی کے ہمراہ بلدیہ غربی کے صدر دفتر میں کرسمس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہیکہ بلدیہ غربی میں موجود مسیحی آبادیوں میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی تجاویز کی روشنی میں بلدیاتی...

802 0
802 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہیکہ بلدیہ غربی میں موجود مسیحی آبادیوں میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی تجاویز کی روشنی میں بلدیاتی وسائل فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنرعمران اسلم اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عزیز اللہ آفریدی کے ہمراہ بلدیہ غربی کے صدر دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مسیحی برادری کے نمائندگان انکے مذہبی رہنما ،بلدیہ غربی کے اقلیتی اراکین کونسل ،بلدیہ غربی کے پارلیمانی لیڈر ز کے علاوہ اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجودتھے اجلاس میں کرسمس کے حوالہ سے مسیحی آبادیوں اور ان کی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،کچرہ وملبہ کی صفائی ،اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی اور سڑکوں و گلیوں کی مرمت و استرکاری سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کے آغاز کا پروگرام ترتیب دیا گیا ان تمام آبادیوں میں کرسمس کے خصوصی آیام میں پانی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے رابطہ کا بھی فیصلہ کیا گیا اس موقع پر چیئرمین نے اقلیتی برادری کے نمائندوں کو یقین دھانی کروائی کہ بلدیہ غربی کی جانب سے جس طرح محرم الحرام اور عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے اقدامات کیئے گئے تھے اسی طرح کرسمس کے موقع پر بھی اقلیتی برادری کو برابری کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیا ت کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی اجلاس میں بلدیہ زون،اورنگی زون ،کیماڑی زون ،سائٹ زون اور سرجانی ٹاؤن میںموجود مسیحی آبادیوں کے نمائندے شریک ہوئے اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین نے کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد دینے کی ہدایت بھی دی۔

In this article

Join the Conversation