بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہر منصوبہ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی عادت کو اپنایا جائے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ UC-18 محمد نگر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا علاقہ معززین نے چیئرمین اور اراکین کونسل کا سیوریج لائن تبدیل اور تعمیرومرمت کروانے پر شکریہ ادا کیا چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میں باقی مانندہ کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہے بلدیہ غربی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت نکاسی آب کی چھوٹی بڑی لائینوں کی تبدیلی و مرمت کا کام برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے محدود وسائل کی وجہ سے انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا ہے مگر انتظامیہ نے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جن علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے انہوں نے یقین دلایا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے انتظامیہ نے بلدیہ غربی کی حدود میںصفائی ستھرائی اور خصوصا نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت حکمت عملی وضع کی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں جبکہ موقع پر موجودکنٹریکٹر کو ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔