چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان FWO ویسٹ کے ذمہ داران سے اپنے دفتر میں ملاقات کررہےہیں اس موقع پروائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیزاللہ اآفریدی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں 

بلدیہ غربی میں FWO کے تعاون سے جاری ندی نالوں کی صفائی کے کام کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے بھرپور...

678 0
678 0

بلدیہ غربی میں FWO کے تعاون سے جاری ندی نالوں کی صفائی کے کام کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے FWO ویسٹ کے ذمہ داران سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی ، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین نے بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم میں ایف ڈبلیو او کو بھرپور تعاون فراہم کرکے بلدیہ غربی میں موجود تمام چھوٹے بڑے ندی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے جبکہ وائس چیئرمین نے FWO کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کے بیشتر علاقے گنجان آباد ہیں جہاں ہیوی مشینری کا داخلہ نا ممکن ہے ان علاقوں میں ندی نالوں کی صفائی کیلئے لائٹ مشینری کی ضرورت ہے تاکہ بڑے نالوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ندی نالوں کی صفائی کا عمل بھی بروقت مکمل کیا جاسکے ایف ڈبلیو او کے ذمہ داران نے بلدیہ غربی میں ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلین کراچی مہم کے تحت ایف تمام چھوٹے بڑے ندی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے گنجان آباد علاقوں میں ندی نالوں کی صفائی کیلئے لائٹ مشینری میں اضافہ کی کوشش جاری ہے انہوں نے کلین کراچی مہم میں تعاون پر چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

In this article

Join the Conversation