چیئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے امام بارگا ہوں کے منتظمین سے ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ غربی میں امام بارگاہوںاور مرکزی جلوس کی گذرگاہوں کا دورہ کیا اور جلو س و امام بارگاہوں کے منتظمین...

683 0
683 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ غربی میں امام بارگاہوںاور مرکزی جلوس کی گذرگاہوں کا دورہ کیا اور جلو س و امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کر کے انکے مسائل معلوم کیئے فوری حل طلب مسائل کے خاتمہ کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی میں محرم الحرام میں زائرین کو محدود وسائل ہونے کے باوجود ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروائی گذشتہ سال کی طرح امسال بھی یکم محرم سے عاشورہ محرم تک بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں موجود امام بارگاہوں مساجد جلوس کی گذرگاہوں اور خصوصا ان تمام مقامات پر جہاں محافل وتقریبات منعقد ہوتی ہیں صفائی ستھرائی ،روشنی اور دیگر انتظامات آپکی مشاورت سے حل کریگی جبکہ بلدیہ غربی کے کونسل کے اراکین اور خصوصا پارلیمانی لیڈرز کی زیر نگرانی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینگے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل سے محرم الحرام سے قبل ہی اپنی اپنی یونین کونسل میں موجود مسائل اور انکے حل کیلئے تجاویز پر کاموں کا آغاز کیا ہوا ہے بلدیہ غربی کے جملہ افسران اراکین کونسل کی مشاورت سے وسائل کی فراہمی کے حوالہ سے مصروف عمل ہیں جبکہ دیگر امور جوکہ مختلف یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ان سے بھی رابطہ میں ہیں اور اشتراک عمل سے مسائل کے حل کیلئے ذمہ داری سے فرائض کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں اور نگی زون ،بلدیہ،سائٹ ،کیماڑی اور سرجانی میں عاشورہ محرم کے حوالہ سے نکالے جانے والے جلوسوں اور تعزیوں کے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی ،تعمیر ومرمت اور ان تمام مقامات پر اسڑیٹ لائٹس کے علاوہ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کی گذرگاہوں کے معائینہ کے موقع پر چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ متعلقہ محکمہ جاتی افسران ،اراکین ڈسڑکٹ کونسل اور فوکل پرسن بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation