چیئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی کے ہمراہ 10 محرم الحرام بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے تعزیوں کے جلوسوں اور استقبالیہ کیمپ کا معائینہ کر رہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنرویسم مصطفیٰ سومرو اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران خصوصا دونوں مسالک سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کو بلدیاتی وسائل کی...

792 0
792 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران خصوصا دونوں مسالک سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی ترجیحات میں شامل تھیں بلدیہ غربی میں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعزیوں کی گذرگاہوں پر کیئے جانے والے مثالی انتظامات پر بلدیاتی افسران اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ تعزیوں کی گذرگاہوں پر انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے لگائے جانے والے استقبالیہ کیمپس کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے تعزیوں کے جلوس کے شرکاء و عوام الناس کی شربت سے تواضع بھی کی چیئرمین نے جلوس کی گذرگاہ پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ جلوس کی گذرگاہ پر چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے جلوس کی گذرگاہ پر پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے استقبالیہ کیمپ پرموجود پولیس افسران سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں چیئرمین نے نیٹی جیٹی پل کیماڑی زون اورگلشن بہار اورنگی زون میں نانی اماں کی کربلا کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کے حوالے سے ان کی رائے حاصل کی اور سیوریج کے حوالے سے موصولہ شکایات پر واٹر بورڈ کے افسران کو فوری کاروائی عمل میں کی ہدایات جاری کیںاس موقع پر جلوس کے منتظمین نے تعزیوں کے روٹ پر کیئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ نیٹی جیٹی پل پر رات گئے تک تعزیوں کی آمد اور ان کے منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا اس موقع پر میونسپل کمشنر ،اراکین ڈسڑکٹ کونسل اور افسران بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation