چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ یوسی 23 مومن آباد مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ مارکیٹ کے دورہ کر کے مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں

محدود بلدیاتی وسائل کی وجہ سے بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی میں شدید دشواریوںکا سامنا ہے اگر کاروباری حضرات ٹیکس کی ادائیگی میں تعاون کریں تو انکے...

823 0
823 0

محدود بلدیاتی وسائل کی وجہ سے بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی میں شدید دشواریوںکا سامنا ہے اگر کاروباری حضرات ٹیکس کی ادائیگی میں تعاون کریں تو انکے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ یوسی 23 مومن آباد مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر کیا مارکیٹ کے صدر نے ٹیکس ریکوری کے حوالے سے ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا جبکہ مارکیٹ میں موجود مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعٖث سڑکیں و گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے اسٹریٹ لائیٹس خراب و ناکارہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے کا راج ہے جس کی وجہ سے حادثات کا بھی اندیشہ رہتا ہے چیئرمین نے ٹیکس ریکوری میں ایسوسی ایشن کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مومن آباد مارکیٹ کے مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے عنقریب عملی اقدامات شروع کردیئے جائیں گے بعد ازاں انہوں مارکیٹ کے دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم کی از سر نو بحالی سی سی فلورنگ ، پیور بلاکس کی تنصیب اور اسٹریٹ لائیٹس کی مرمت و تبدیلی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے جبکہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیئے۔

In this article

Join the Conversation