بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور علاقہ معززین کی مشاورت سے مکمل کیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ سنی تحریک کے رہنما بلال قادری سے ان کے گھر پر ملاقات کے موقع پر کیا سنی تحریک کے رہنما نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ چیئرمین بلدیہ غربی نے عوام کے دیرینہ مسائل پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا ہے اور وہ امید کرتے ہیں ربیع الاول کے حوالے سے ہماری سفارشات پر بھی خصو صی توجہ دیں گے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے محدود وسائل ہونے کے باوجود یہ کوشش کی ہے تمام یونین کمیٹیوں میں برابری کی سطح پر ترقیاتی کام کرائے جائیں پہلے مرحلے میں تباہ حال سیوریج سسٹم کی ازسر نو بحالی کیلئے اقدامات کیئے گئے جارہے ہیں جس کی تکمیل کے بعد سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر مرمت اور پیور بلاکس کی تنصیب کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ علماء کرام کی مشاورت سے ربیع الاول کے موقع پر بہترین سہولیات کے عمل کو قبل از مکمل کیا جائے گا سنی تحریک کے رہنما نے آنے والے مہمانوں کو دینی کتب کے تحائف بھی پیش کیئے بعد ازاں چیئرمین نے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ سابقہ رکن سندھ اسمبلی شازیہ جاوید کے والد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور دعا کی کہ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)۔