چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان وائس چیئرمین یوسی 23 مولانا عبدالرشید اورپارلیمانی لیڈرذیشان احمد خان کے ہمراہ یوسی 23 کے مختلف علاقوں مین موجود مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں وسائل کی فراہمی کے عمل کو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت مکمل کرنے کیلئے...

712 0
712 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں وسائل کی فراہمی کے عمل کو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین یوسی 23 مولانا عبدالرشید اور پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان کے ہمراہ یوسی 23 کے مختلف علاقوںمیں موجود مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے وائس چیئرمین نے مسائل کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ مومن آباد ، سبحانی محلہ اور دیگر علاقوں میں نالوں کے اطراف کلورٹ کی تعمیر اور اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تین مقامات پر کلورٹ کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں اقدامات کیئے جائیں اسٹریٹ لائیٹس کی مرمت و تنصیب کا عمل فوری مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے بلدیاتی افسران نے یوسی میں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوسی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کا عمل آخری مراحل میں ہے جبکہ کلورٹ کی تعمیر کیلئے فوری اقدمات کو یقینی بنایا جائے گا بعد ازاں چیئرمین نے گذشتہ دنوں بنارس فلائی اوور پر اسٹریٹ کرمنل کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سوشل میڈیا کے کارکن مبین کے گھر پر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

In this article

Join the Conversation