چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن سند اسمبلی باسط علی صدیقی کے ہمراہ جماعت اہلسنت اور دعوت اسلامی کے مقامی زمہ داران سے سرجانی ٹاؤن میں میٹنگ کر رہے ہیں۔ میٹنگ میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل واٹربورڈ کے زمہ داران اور بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے...

1436 0
1436 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی نے رکن سندھ اسمبلی باسط علی صدیقی کے ہمراہ جماعت اہلسنت اور دعوت اسلامی کے مقامی ذمہ داران سے سرجانی ٹاؤن میں میٹنگ کے موقع پر کیامیٹنگ میں اراکین ڈسڑکٹ کونسل واٹر بورڈ کے ذمہ داران اوربلدیاتی افسران بھی موجود تھے علماء کرام نے جشن عید میلاد النبی کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی بہتری اور تعمیر و مرمت کے حوالے سے مثالی اقدامات کیئے جائیں گے چیئرمین نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی کی آمد سے قبل تمام سڑکوں و شاہراہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی محافل کے مقامات پر سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ جلوس کی گذرگاہوںپر تعمیر و مرمت اور دیگر ضروری نوعیت کے امور کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کا آغاز کیا گیا ہے چیئرمین نے میٹنگ میں موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد اور جلوس کی گذرگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کی مرمت درستگی اور سڑکوں و گلیوں میں گڑھوں کی بھرائی و استرکاری کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے جبکہ واٹر بورڈ محکمہ کے ذمہ داران کو نکاسی آب کے حوالے سے موجود شکایات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لانے کیلئے اقدامات کریںباہمی اشتراک عمل سے ہی عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

In this article

Join the Conversation