چیئرمین بلدیہ ٖغربی اظہار الدین احمد خان کی زیر صدارت کونسل کا عام اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں بلدیہ غربی میںجاری ترقیاتی امور اور انتظامی امور ودیگر امور چلانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے موصولہ ہدایت پر مکمل عمل کرنے اوردی گئی پالیسی کی گائیڈ لائنس پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا اجلاس کاباقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس میں سب سے پہلے تعزیتی قراردار کے ذریعہ رکن کونسل جناب طارق خان کے والد کے لئے مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور پیش کردہ تمام قرارداروں کو متفقہ طور پر منظور کیاگیاچیئرمین بلدیہ غربی نے تمام امور متفقہ طور پر چلانے پر اراکین کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی اور اس کے اراکین ایک گلدستہ کی طرح ہیں جیسے گل دستہ میں مختلف انواع اقسام کے پھول لگاکر اسے خوبصورت بنایا جاتا ہے اسی طرح بلدیہ غربی میں تمام سیاسی اور مذہبی اکائیاں یکجہ ہوکراجتماعی امور بلخصوص عوامی مسائل کے حل کیلئے جس طرح یک زبان ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہیں وہ انتہائی قابل تعریف اور خوش آئند عمل ہے اسی طرز عمل کو اپناتے ہوئے ہم بلدیہ غربی میں موجود مسائل پر قابو پاسکتے ہیں صوبہ سندھ اور شہر کراچی کا سب سے پسماندہ ڈسڑکٹ ہونے کے باوجود تمام اراکین ڈسڑکٹ کونسل جس محنت اور لگن سے بلدیاتی وسائل کی جامعہ حکمت عملی سے عوام کو فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے آرہے ہیں اسی محنت اور لگن سے آئندہ بھی عمل جاری رکھنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں محدود وسائل کے باوجود وسائل کی عوامی کو فراہمی بہت کھٹن عمل ہے مگر اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے ہم سب ریلیف کے کاموں میں مصروف عمل ہیں اجلاس میں پیش کردہ قرارداروں کو اکثریت رائے سے منظور کیا گیا اجلاس میں اراکین ڈسڑکٹ کونسل کے علاوہ میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی اور ڈسٹرکٹ کونسل میں اتفاق رائے سے کیئے جانے والے کاموں کو سرایا۔