کراچی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اورنگی زون صابری چوک میں نالے کی صفائی کے کام کا معائینہ کررہے ہیں

کراچی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے کہا ہے کہ مون سون برسات کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجودتمام ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات...

1476 0
1476 0

کراچی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے کہا ہے کہ مون سون برسات کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجودتمام ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کا کام مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور افراد ی قوت کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی زون صابری چوک میںافرادی قوت کے ذریعے چوک نالے کی صفائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوںنے مون سون کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے،نالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والا کچرا و ملبہ فوراََ اٹھایا جائے، روڈ پر پڑا رہنے نہ دیا جائے، گندگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اورتعفن بھی پھیلتا ہے، جس سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، کچرا و ملبہ اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے اور نکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے موجود ڈیواٹرنگ پمپ کو تیار حالت میں رکھاجائے مرکزشکایت میں چاق و چوبند افسران وعملہ تعینات کیا جائے موقع پر افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن سے سرجانی ٹاؤن تک برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے ہر مقام پر تجربہ کار افسران و عملہ تعینات کیا گیا ہے مرکزی دفتر میں مرکز شکایات پر عملہ رات دن موجود رہیگا ایڈ منسٹریٹر بلدیہ غربی نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی شکایات کے ازالہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

In this article

Join the Conversation