چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی قیادت کر رہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر اوراراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ 8اور 9محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کی اس دوران انہوں نے منتظمین اما...

958 0
958 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ 8اور 9محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کی اس دوران انہوں نے منتظمین اما م بارگاہوں اور جلوس کمیٹیوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے محدود وسائل کے باوجود آپ کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی برسات کی وجہ سے بلدیاتی مسائل بڑھنے کے باوجود محرم الحرام کے انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے منتظمین کی مشاورت اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور خصوصا اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے تعاون سے ہی آج ہم عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں محرم الحرام کے انتظامات کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی توجہ مرکوز رکھی کہ روزمرہ کے امور کی انجام دیہی میں کوئی فرق نہ آئے اور عزادران کی شکایات کابھی خاتمہ ممکن ہوسکے اس عمل کویقینی بنانے میں بلدیہ غربی کے افسران میونسپل کمشنر کی سربراہی اور اراکین ڈسڑکٹ کونسل کی مشترکہ کاوشوں سے عاشورہ محرم کے خصوصی موقع پر صفائی ستھرائی سڑکوں پر موجود گڑھوںکی مرمت خصوصی مقامات پر روشنی کا اہتمام اور نکاسی آب کی شکایات کو جس طرح حل کیا وہ انتہائی قابل تعریف ہے چیئرمین بلدیہ غربی نے بلدیاتی اور روزمرہ سہولیات فراہم کرنے والے تمام دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا چیئرمین نے ڈسڑکٹ وائس چیئرمین اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کی نگرانی کرتے رہے اور گاہے بگاہے مساجد ،امام بارگاہوں ،ماتمی اور تعزیوں کے جلوسوں کے روٹس پر موجود شکایات کا اپنی موجودگی میں ازالہ بھی کرایا جبکہ دیگر امور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور متعلقہ کمیٹیوں نے اپنی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

In this article

Join the Conversation