چہلم کے موقع پر عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عمل کو منتظمین کی مشاورت سے مکمل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے مرکزی امام بارگاہ حیدر کرار میں مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر پالیمانی لیڈر ذیشان احمد خان ، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے منتظمین نے محرم الحرام کے موقع پر کیئے جانے والے انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چہلم کے موقع پر عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کیئے جائیں گے چیئرمین نے منتظمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چہلم سے قبل امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ دیگر موجود مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدمات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ منتظمین کی مشاورت سے امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کیلئے لائیٹس کی تنصیب و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے۔