چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اورنگی، بلدیہ ، سائٹ، کیماڑی زون اور سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں موجود مساجد وامام بارگاہوںکے اطراف صفائی ستھرائی اور جلوس کی گذرگاہوں پر جاری تعمیرو مرمت کے کاموں کا معائینہ کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہلم کے حوالے سے بلدیاتی وسائل کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے نامسائد حالات کے باعث وسائل کی فراہمی میں مشکلات کے باوجود پوری تندہی سے کام میں مصروف ہیں اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں عوامی مسائل کے خاتمہ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں چیئرمین بلدیہ غربی نے مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین سے ملات کی اور جاری کاموں کا معائینہ بھی کیا ، بلدیہ غربی کے تمام محکمہ جات اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی زیر نگرانی وسائل کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جن میں سڑکوں کے گڑھے بھرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائیٹس کی مرمت کے علاوہ کچرہ و ملبہ کی منتقلی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں کام جاری ہے خصوصا چہلم کے حوالے سے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
قبل ازیں چیئرمین بلدیہ غربی نے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ XEN اورنگی اور AEE اورنگی کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی جبکہ چیئرمین بلدیہ غربی نے وائس چیئرمین یوسی 18 شاہد محمود جوکہ علیل ہیں ان کے گھر جاکر عیادت کی اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور پارلیمانی لیڈرز بھی موجود تھے۔