چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبی کے حوالہ سے آنے والی تمام تجاویز پر جامعہ حکمت عملی سے عمل کیا جائیگا بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے عمل میں کسی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں تمام افسران و عملہ اراکین کونسل کی مشاورت سے بلدیہ غربی کی تمام گلی کوچوں میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر شایان شان اقدامات کریں جس طرح عاشورہ محرم پر بلدیاتی افسران وملازمین نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح جشن عیدمیلادالنبی کے انتظامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدمیلادالنبی کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میںمیونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو ، بلدیہ غربی کے تمام زونوں کے علماء اکرام ،پارلیمانی کمیٹیوں کے اراکین کونسل اوربلدیاتی افسران نے شرکت کی اجلاس میں علماء اکرام اور مذہبی تنظیموں کے نمائندگان ،جلوس اور محافل کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماء اکرام اور خصوصا حاضرین مجلس کا شکرگذار ہوں کہ آج اس مقدس محفل میں شرکت کی آپ کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں عمل کو ممکن بنایا جائیگا صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات بھی کیئے جائیں گے تما م اراکین کی مشاورت سے ہر یونین کمیٹی کی 2مساجد کے اطراف شجرکاری بھی کی جائیگی بلدیاتی مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم مگر پھر بھی کوشش ممکن بنائی جائیگی کہ آپ کی جانب سے موصولہ تجاویز پر عملدرآمدممکن بنایا جائے ۔