رپورٹ (غلام عباس-میڈیا ورلڈ بلیٹن)
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی، ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن، اور ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اسلم خان سے ایس ایس پی آفس میں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ملے۔ اس ملاقات کا اہتمام صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کی ہدایت پر کیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین حیدر اقبال شاہین اور وائس چیئرمین غلام عباس نے موبائل مارکیٹوں کے مسائل پر بات چیت کی۔
ملاقات میں سندھ پولیس اور کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان موبائل فون خرید و فروخت اور امن و امان کے حوالے سے طے شدہ ایس او پی پر بات ہوئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی طارق الٰہی نے مسائل کے حل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
چیئرمین حیدر اقبال اور وائس چیئرمین غلام عباس نے ایس ایس پی طارق الٰہی، ڈی ایس پی اورنگی، اور ایس ایچ او اسلم خان کا اورنگی ٹاؤن کی موبائل مارکیٹوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔